Dataset Preview
The full dataset viewer is not available (click to read why). Only showing a preview of the rows.
The dataset generation failed
Error code:   DatasetGenerationError
Exception:    UnicodeDecodeError
Message:      'utf-8' codec can't decode byte 0xd9 in position 0: unexpected end of data
Traceback:    Traceback (most recent call last):
                File "/src/services/worker/.venv/lib/python3.9/site-packages/datasets/builder.py", line 1855, in _prepare_split_single
                  for _, table in generator:
                File "/src/services/worker/src/worker/job_runners/config/parquet_and_info.py", line 687, in wrapped
                  for item in generator(*args, **kwargs):
                File "/src/services/worker/.venv/lib/python3.9/site-packages/datasets/packaged_modules/text/text.py", line 73, in _generate_tables
                  batch = f.read(self.config.chunksize)
                File "/src/services/worker/.venv/lib/python3.9/site-packages/datasets/utils/file_utils.py", line 827, in read_with_retries
                  out = read(*args, **kwargs)
                File "/usr/local/lib/python3.9/codecs.py", line 322, in decode
                  (result, consumed) = self._buffer_decode(data, self.errors, final)
              UnicodeDecodeError: 'utf-8' codec can't decode byte 0xd9 in position 0: unexpected end of data
              
              The above exception was the direct cause of the following exception:
              
              Traceback (most recent call last):
                File "/src/services/worker/src/worker/job_runners/config/parquet_and_info.py", line 1433, in compute_config_parquet_and_info_response
                  parquet_operations, partial, estimated_dataset_info = stream_convert_to_parquet(
                File "/src/services/worker/src/worker/job_runners/config/parquet_and_info.py", line 989, in stream_convert_to_parquet
                  builder._prepare_split(
                File "/src/services/worker/.venv/lib/python3.9/site-packages/datasets/builder.py", line 1742, in _prepare_split
                  for job_id, done, content in self._prepare_split_single(
                File "/src/services/worker/.venv/lib/python3.9/site-packages/datasets/builder.py", line 1898, in _prepare_split_single
                  raise DatasetGenerationError("An error occurred while generating the dataset") from e
              datasets.exceptions.DatasetGenerationError: An error occurred while generating the dataset

Need help to make the dataset viewer work? Make sure to review how to configure the dataset viewer, and open a discussion for direct support.

text
string
چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا – Daily Qadamat
چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انصاف ملے گا میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں مختلف کیسز کی سماعت کے لیے پہنچے تو عدالت کے باہر سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہدا کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کی۔ متاثرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔
مظاہرین نے کہا کہ ماڈل ٹاون میں 14 بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا، چار سال گزرنے کے باجود ہمیں انصاف نہیں ملا، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ چیف جسٹس نے مظاہرین کو اندر بلالیا اور واقعے میں جاں بحق خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ بسمہ نے بتایا کہ چار سال گزر گئے ابھی تک انصاف نہیں ملا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف ملے گا، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے وجوہات اور تفصیلات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انصاف میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات پیش کریں۔
پاکستان میں پہلی بار ’خواجہ سراؤں‘ کے اسکول کا قیام - Pakistan - Dawn News
پاکستان میں پہلی بار ’خواجہ سراؤں‘ کے اسکول کا قیام
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے قائم کیے جانے والے اسکول کا لاہور میں 15 اپریل سے آغاز ہوگا۔
’دی جینڈر گارڈین‘ نامی اس اسکول میں خواجہ سراؤں کو پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک کی 12 سالہ تعلیم دی جائے گی۔
اس کے علاوہ خواجہ سرا برادری کے افراد اسکول سے ٹیکنکل تعلیم یعنی فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، ہیئر اسٹائلنگ، کڑھائی، موبائل و کمپیوٹر ریپئرنگ، گرافکس ڈیزائننگ، کمپیوٹر بیسک ایپلیکیشن اور دیگر کورسز کی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔
اسکول کے بانی آصف شہزاد نے ڈان نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ اسکول ’ایکسپلورنگ فیوچر ایجوکیشن‘ نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے اشتراک سے بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر
خواجہ سراؤں کے اس اسکول کی پہلی برانچ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں، دوسری برانچ اسلام آباد میں اور تیسری برانچ کراچی میں بنائی جائیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق خواجہ سرا برادری کے 40 سے زائد خواہشمند طلبہ اسکول کے آغاز سے قبل ہی اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
اسکول کی افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد ہوگی جس میں ملک کے نامور فنکار شرکت کریں گے۔
دبئی: مشہور و معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی پہلی سپراسٹار ادکارہ کے انتقال کے وقت ان کے ساتھ ان کے شوہر بونی کپور اور ان کی بیٹی خوشی موجود تھے اور ان کے دیور سنجے کپور نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
سنجے کپور نے انڈین ایکسپریس کو خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر درست ہے کہ سری دیوی انتقال کر گئی ہیں۔ میں دبئی میں تھا اور ابھی یہاں پہنچا ہوں لیکن اب واپس دبئی روانہ ہو رہا ہوں۔ یہ واقعہ 11-11:30 بجے کے درمیان پیش آیا اور مجھے اس حوالے سے اس وقت مزید معلومات نہیں۔
معروف اداکارہ کی موت کے اس المناک واقعے پر بالی وڈ اسٹارز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکارہ کا اصل نام شری اما ینگر ایاپن تھا اور انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1978 میں بالی وڈ میں ڈیبیو سے قبل تامل، تیلگو، ملیالم اور بنگالی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔
انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں چاندنی، لمحے، جدائی، مسٹر انڈیا، گمراہ، خدا گواہ، لاڈلا سمیت کئی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔
مایہ ناز بالی وڈ اسٹار نے ناصرف اپنے کیریئر کے پہلے حصے میں شاندار اداکاری کی بلکہ کیریئر کے دوسرے حصے میں انگلش ونگلش اور مام جیسی فلموں میں جاندار اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔
فلمی دنیا کیلئے ان کی بے انتہا خدمات پر 2013 میں بھارتی حکومت نے انہیں ملک کے چوتھے بڑے شہری اعزاز 'پدما شری' سے نوازا تھا۔
2013 میں بھارتی سینما کے 100 سال کی تکمیل پر آئی بی این-سی این این نے ووٹنگ کی تھی جس میں عوام نے انہیں 100 سال میں بھارت کی سب سے عظیم اداکارہ قرار دیا تھا۔
رواں سال ان کی بیٹی کرن جوہر کی فلم کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ یہ دیکھنے کیلئے اس دنیا میں موجود نہیں ہوں گی۔
تمام سیاسی اور جمہوری جماعتوں کیلئے چیلنج ہے آئینی ،جمہوری عمل ، خصوصاً شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے شکو ک و شبہات ، اندیشوں اور خدشات کے بادل چھٹ رہے ہیں ، مرکز اور صوبوں میں بروقت نگران حکومتوں کا قیام جمہوریت کے لیے نیک فال ہے ، تمام سیاسی اور جمہوری جماعتوں کے لیے چیلنج ہے کہ آئینی اور جمہوری عمل ، خصوصاً شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ۔
گلبرگ اور علامہ اقبال ٹائون میں عوامی افطار پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل 2018 ء کے انتخابات میں بھر پورحصہ لے گی ۔ آئین ، جمہوریت کی حفاظت ، سیاست اور ریاست کے تعلقات کا ر میں توازن لانے کے لیے دینی اور جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلے گی ۔
انہوںنے کہاکہ سیاست پر غالب رجحانات سے نجات کے لیے انتخابات میں نئی صف بندی نوشتہ دیوار ہے ۔
عام انتخابات کا اپنا کلچر از خود نمودار ہوتاہے کوئی بھی ریاستی طاقت سب کچھ اپنی مرضی کا نہیں کر سکتی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل انتخابات میں انتخابی نشان ’’کتاب‘‘ کے ساتھ حصہ لے گی ۔ محبان دین اور محبان پاکستان ،صاف ستھرے امیدواروں کی بہترین ٹیم انتخابات میں لائی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ رخصت ہونے والی وفاقی حکومت بھارتی آبی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی سطح پر کچا چھٹا کھولنے میں ناکام رہی ہے ۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے ۔ پالیسی ساز اسی تناظر میں قومی سلامتی اور مفادات کی حفاظت کے لیے باوقار جرأت مند پالیسی بنائیں تاکہ گھنائونی سازشوں میں مصروف ازلی روایتی دشمن بھارت کو موثر جواب دیا جائے ۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) آر آئی یو جے نے آزادی رائے کو درپیش خطرات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں سیمینار اورآگاہی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کر دیا، سیمینار اورآگاہی پروگرام کا مقصد صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنا ہوگا،ِپہلے مرحلے میں ملک کے تمام صوبوں کے دارالخلافوں میں سیمینار منعقد کرائے جائیںگے جس کا آغاز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار سے کر دیا گیا ہے۔
منگل کو آر آئی یو جے کے زیر اہتمام آزادی رائے کو درپیش خطرات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پاکستام مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر پرویز رشید،، پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر شبلی فراز، جمیعت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الراحمان، اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔
شرکا نے موجودہ حالات اور آئندہ انتخابات کے تناظر میں صحافیوںکو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرآ رآئی یو جے کے صدر افضل بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے آزادی رائے کو درپیش خطرات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں سیمینار اور پروگرام کرانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے پر ملک کے تمام صوبوں کے دارالخلافوں میں سیمینار منعقد کرائے جائیںگے جس کا آغاز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار سے کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد تمام ضلعوں کی سطح پر آگاہی پروگرامزکرائے جائیں گے جن کا مقصد صحافیوں کو درپیش مشکلات کو آگاہ کرنا ہوگا
میں نے تم سے اور تمہاری ماں سے وابستگی ختم کردی تاکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا نوکر بن سکوں
بعض اوقات جب ہم بہتر چیزوں سے وابستگی ختم کردیتے ہیں تو اس سے بھی بہتر ہمیں حاصل ہوتی ہے
صرف چند جملے تم سے کہنے ہیں.
مجھے معاف کردینا تمہیں چھوٹی سی عمر میں چھوڑ کرکے چلا گیا.
لیکن بیٹا اگر ہم نہیں جاتے تو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی ھتک حرمت کی جاتی. یا خدا ناخواستہ ایک بار پھر شام قید خانے میں تبدیل ہوجاتا.
علی آقا! میں اس راہ میں سربلند ہونا چاہتا تھا.
میرا دل چاہتا ہے...
ایک بار امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور سے پہلے اور ایک بار آپ علیہ السلام کے ظہور کے بعد شھادت کا فیض حاصل کروں. اور یہ میرے لیے سعادت کا باعث ہوگا کہ دو بار شھادت کا فیض حاصل کروں.
پھر بھی خدا کی رضا پہ راضی ہوں.
علی جان! معاشرہ گناہوں سے آلودہ ہوتا جارہا ہے. فساد بڑھتا جارہا ہے.
آج کے معاشرہ میں گناہوں سے بچنا؛ گذشتہ زمانے کی نسبت کہیں سخت ہے.
جتنا امام کا ظہور نزدیک ہوگا فتنہ و فساد بڑھتا رھے گا. شیطان طاقتور ہوتا چلا جائے گا.
میرے بیٹے اپنا بہت خیال رکھنا.
اپنی ماں کا بھی بہت خیال رکھنا.
میں نے تمہارا نام علی رکھا ہے تاکہ تمہارے مولا تمہارے آقا تمہارے رھبر علی ع ہوں.
تمہارا رستہ علی ع کا راستہ ہو.
اس طرح علی ع کی سیرت پر چلنا کہ تمہارا نام امام زمانہ علیہ السلام کے سپاہیوں میں لکھ دیا جاے.
بچپن سے ہی اپنے اوپر کام شروع کردینا.
انتخاب درس میں، انتخاب زندگی میں، انتخاب دوست میں ہر مقام پر بہت خیال کرنا.
میں ہمیشہ تمہارے نزدیک ہوں
تمہاری یاد میں ہوں.
اگر شھید ہوگیا تب بھی زندگی کے ہر موڑ پر تمہارے شانہ بشانہ رہوں گا.
تمہیں باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گا.
اور اگر شھید نہیں ہوا تو تمہارے پاس آجاوں گا اور تمہارے بڑے ہونے تک تمہارا سایہ بن کے رہوں گا.
علی جان! میں نے یہ باتیں اس لیے ریکارڈ کی ہیں کہ جب تمہارا دل بابا کی آواز سننے کو چاہے تو یہ آواز تمہارے پاس ہو.
یاد رکھو میں تمہیں بہت چاہتا ہوں. تمہیں بھی اور تمہاری ماں کو بھی.
اور میری تمنا ہے کہ خداوند اس سفر میں میری ہمراہی فرمائے گا.
ایسی زندگی گزارنے کی کوشش کرنا کہ خدا تمہارا عاشق ہوجائے.
اور اگر خدا تمہارا عاشق ہوگیا تو تمہیں بہترین داموں خرید لے گا.
اپنا خیال رکھنا اور دعا کرنا کہ میں بھی اپنی آرزو کو پہنچ جاوں.
اسلام آباد میں 6 کنال سے زائد زمین کی مالیت 5 لاکھ روپے،بنی گالہ رہائش کی قیمت 1 کروڑ سے زائد
خوشحال پاکستان اسکیم،نیب نے نوازشریف کیخلاف عدم ثبوت پر انکوائری بند کردی، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف بھی عدم ثبوت کی بنا پر تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ،
کلثوم نواز ابھی آئی سی یو میں ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، میں جب اسپتال پہنچا تو کلثوم نواز بے ہوش تھیں ، اگر انسان ایسے موقع پر اپنی بیوی کو وقت نہ دے سکے توبہت دکھ ہوتا ہے
افغانستان سے 2 فوجی پاکستان میں گھس آئے، ایف سی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا
نگراں وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ کاعام انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کیلئے موزوں سیکیورٹی صورتحال اور آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف ، غیر جانبدارانہ انتخابی عمل ہر صورت یقینی بنانے کا عزم
والدہ کی حالت میں ابھی کوئی بہتری نہیں آئی، ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں، والدہ ہماری آواز سنتی ہے یا نہیں ڈاکٹرز کچھ نہیں بتا سکتے ، ان کے جسم کے تمام اعضائے رئیسہ کام کررہے ہیں
الیکشن کمیشن کا شرابی امیدواروں کو انتخابی عمل سے روکنے سے انکار
چوہدری نثار ہی نے پرویز مشرف کو نواز شریف پر مسلط کیا ، سینئیر صحافی نے چوہدری نثار کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی
امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کو جیل حکام ڈرانے دھمکانے اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف
بیگم کلثوم نواز ہائی رسک پر ہیں ، ڈاکٹروں نے واضح بتا دیا
انتخابات میں دھاندلی کا خواب دیکھنے والے ہاتھ ملتے رہ گئے
پنجاب کا شہر سرگودھا ن لیگ اور تحریک انصاف، دونوں جماعتوں کیلئے سر درد بن گیا
فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرکے کوئٹہ شہر اور صوبے کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے، صوبائی وزرا
شمالی وزیرستان میں تحریک انصاف کے رہنما ء پر قاتلانہ حملہ،بارودی مواد پھٹنے سے سویلین گاڑی کو نقصان پہنچا
این اے 67 میں تحریک انصاف کے فواد چوہدری یا لیگی امیدوار،عوام نے فیصلہ سنا دیا
ایمریٹس ائیرلائن کی جانب سے پاکستان میں ایئر بس اے 380 سروس کے آغاز کا فیصلہ
پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی تسلی بخش ہے، صدر ممنون
ایمنسٹی اسکیم سے 11سو افراد کے 135 ارب روپے کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ
اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی
سپریم کورٹ نے سندھ کے وزراء کی لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی4 دہشت گرد ہلاک
تحریک انصاف کا کچھ حلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ
انتخابات میں دھاندلی کے لئے جعلی بیلٹ پیپز کی چھپائی کا کام شروع کردیا گیا ہے
نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چئیرمین نیب کو خط لکھ دیا
مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے نواز شریف کیساتھ کھڑا ہوں، جاوید ہاشمی
ْنگران وزیراعظم کی امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنا نے کی ہدا یت
چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کا تعلق تحریک انصاف سے نکلا
جدہ:امتحانات کے بعد بڑی تعداد میں پردیسی بچے اُداس من کے ساتھ سعودیہ سے رخصت ہو جائیں گے
سعودی عرب میں منشیات کا دھندہ کرنیوالے اور پولیس کے درمیان جھڑپ 1اہلکار شہید ،4 غیر ملکی گرفتار
End of preview.

YAML Frontmatter - Required Metadata

Hugging Face Hub metadata

See https://huggingface.co/docs/hub/dataset-cards#metadata

language: ur # ISO 639-1 code for Urdu language_creators: # How was the data created? Add one or more from: 'researchers', 'end-users', 'machine-generated', 'other' - other # Specify how in the description language_models: [] # If this dataset was used to train specific models, list them here. multilinguality: monolingual # Is it only Urdu? Add: 'monolingual', 'multilingual', 'translation', 'other' pretty_name: Urdu Plain Text Corpus (10 Files) # A user-friendly name for the dataset size_categories: # Approx size. Add one or more from: 'n<1M', '1M<n<10M', '10M<n<100M', '100M<n<1B', '1B<n<10B', '10B<n<100B', '100B<n<1T', 'n>1T' - [CHOOSE ONE BASED ON YOUR DATA SIZE] # e.g., '10M<n<100M' if it has between 10 and 100 million items/tokens/bytes source_datasets: [] # If this dataset was derived from other public datasets, list them here. task_categories: # What tasks can this data be used for? Add one or more from the available task IDs on the Hub - language-modeling # Suitable for training language models - text-generation # Can be used for generating text - other # Add others as applicable, e.g., text-classification base data task_ids: # More specific task IDs - causal-language-modeling - masked-language-modeling # Add others as applicable based on task_categories, e.g., 'sequence-classification' base data annotations_creators: [] # No annotations if it's just plain text annotations_process: [] # No annotations process annotations_scope: [] # No annotations scope configs: [] # Not usually needed for a simple plain text dataset structure dataset_info: features: - name: text dtype: string

Urdu Plain Text Corpus (10 Files)

Downloads last month
22